جمعہ27؍جمادی الثانی 1444ھ20؍جنوری 2023ء

مصری حکومت کا شہریوں کو مرغی کے پنجے کھانے کا مشورہ

شمالی افریقی عرب ملک مصر کی معاشی حالت اس حد تک خراب ہو چکی ہے کہ حکومت شہریوں کو مرغی کے گوشت کے بجائے ان کے پنجے کھانے کا مشورہ دے رہی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصری کرنسی پاؤنڈ کے ریکارڈ گراوٹ اور بحران کے باعث ملک بدترین مہنگائی کا شکار ہے۔ 

اشیائے خور و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور عوام کی بڑی تعداد مرغی کا گوشت نہیں کھا سکتی۔

مصری میڈیا کے مطابق پولٹری کی قیمت 2021 میں 1.9 ڈالر فی کلو تھی جو اب 2.36 ڈالر فی کلو ہو چکی ہے۔

اس صورتحال پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف نیوٹریشن نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ مرغی کے پنجے اور مویشیوں کے پائے کھائیں یہ پروٹین سے بھرپور خوراک ہیں جو آپ کے بجٹ پر بوجھ بھی نہیں ڈالے گی۔

واضح رہے کہ مصر میں مرغی کے پنجوں کو  کچرے میں پھینکنے کے قابل سمجھا جاتا ہے۔  

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.