جمعہ27؍جمادی الثانی 1444ھ20؍جنوری 2023ء

سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر برطانوی وزیراعظم کو جرمانہ

سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر برطانوی وزیراعظم پر جرمانہ ہوگیا، برطانوی میڈیا کے مطابق رشی سونک نے سوشل میڈیا ویڈیو بنانےکیلئے سیٹ بیلٹ کھولی تھی۔

وزیراعظم رشی سونک نے گزشتہ روز ویڈیو سامنے آنے پر معذرت بھی کی تھی لیکن ٹریفک پولیس نے ان پر جرمانہ عائد کر دیا۔

برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک نے چلتی کار میں سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر معذرت کرلی۔

ترجمان برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رشی سونک نے سوشل میڈیا کیلئے کلپ بنانے کی خاطر مختصر وقت کیلئے سیٹ بیلٹ کھولی تھی۔

لنکا شائر پولیس نے کہا تھا کہ وزیراعظم کے سیٹ بیلٹ نہ پہننے کے معاملے سے آگاہ ہیں اور اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.