جمعہ27؍جمادی الثانی 1444ھ20؍جنوری 2023ء

کراچی، نارتھ ناظم آباد کے فلیٹ میں سلینڈر پھٹنے سے 3 افراد زخمی

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایم میں رہائشی عمارت کے فلیٹ میں گیس سلینڈر پھٹنے سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے نتیجے میں فلیٹ کی کھڑکی دروازوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

نارتھ ناظم آباد بلاک ایم میں واقعہ شالیمار اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل پر فلیٹ میں گیس سلینڈر پھٹ گیا، واقعہ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔

سلینڈر دھماکے کے زخمیوں کو سول برنس وارڈ منتقل کیا گیا، واقعہ کے فوری بعد فلیٹ میں آگ بھی بھڑک اٹھی ۔

پولیس کے مطابق گھر میں زیر استعمال چھوٹا سلینڈر پھٹا، جس سے زخمی خاتون رابعہ اور آفتاب نامی شخص کو سول برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی تیسرا شخص راہگیر ہے جسے شیشے لگنے سے معمولی زخم آئے ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی میاں بیوی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.