جمعہ 14؍شوال المکرم 1444ھ5؍مئی 2023ء

کوہلی کے بعد ویون رچرڈز اور ہاشم آملہ کا بھی بابر نے ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم  کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا، انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنلز میں 5 ہزار رنز مکمل کرلیے۔

بابر اعظم 5  ہزار ون ڈے رنز کرنے والے تیز ترین بیٹر بن گئے، بابر اعظم 100 سے کم اننگز میں 5 ہزار رنز کرنے والے پہلے کرکٹر ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 97 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا، جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 101 میچز میں 5 ہزار رنز بنائے تھے۔

ویسٹ انڈیز سر ویون رچرڈز اور بھارت کے ویرات کوہلی نے 114، 114 اننگز کھیل کر 5 ہزار رنز کیے تھے۔

بابر اعظم 5 ہزار ون ڈے رنز کرنے والے 14ویں پاکستانی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.