پیر7؍رجب المرجب 1444ھ 30؍جنوری 2023ء

کوہاٹ: کشتی ڈوبنے سے 14 بچے تاحال لاپتہ، آپریشن پھر شروع

خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع تاندہ ڈیم میں گزشتہ روز کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والے بچوں کی تلاش کے لیے آج ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

ڈی سی کوہاٹ فرقان اشرف کے مطابق ڈیم میں کشتی الٹنے سے 25 سے زائد مدرسے کے بچے ڈوب گئے تھے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ کشتی ڈوبنے سے 11 بچے جاں بحق ہو گئے تھے، جبکہ 6 بچوں کو بچا لیا گیا تھا۔

ڈی سی کوہاٹ فرقان اشرف نے مزید بتایا ہے کہ کشتی بان سمیت 14 بچے اب بھی لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

صوبۂ خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں پاک فوج اور نیوی کے جوان، ریسکیو ٹیمیں اور مقامی غوطہ خور شامل ہیں۔

کوہاٹ پولیس کے مطابق حادثے کا مقدمہ کشتی بان اور ایکسیئن محکمہ ایریگیشن کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.