بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوویکس کا پاکستان کو موڈرنا ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ

فائزر کے بعد پاکستان کو موڈرنا ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا کی ویکسین بھی پاکستان کو فراہم کی جائے گی۔ کوویکس کمپنی پاکستان کو مفت ویکسین فراہم کرے گی۔

کوویکس سے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ ڈوزز ملیں گی اور موڈرنا ویکسین کی پہلی کھیپ ایک سے 2 ہفتے میں پاکستان پہنچے گی۔

موڈرنا ویکسین امریکا، یورپ اور دیگر ممالک میں تسلیم شدہ ہے ویکسین دائمی امراض اور کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی۔

اس سے قبل کوویکس کے تحت پاکستان کو فائزر ویکسین بھی فراہم کی گئی جو شہریوں کو لگائی جارہی ہے۔

You might also like

Comments are closed.