بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

پیرس: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا ورچوئل اجلاس 21 سے 25 جون تک پیرس میں جاری رہا، جس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔ ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 27 میں سے 26 نکات پر مکمل عملدرآمد کیا ہے، جبکہ ایک پہلو پر پاکستان نے کافی پیشرفت مکمل کی ہے تاہم اس کے باوجود فیٹف نے پاکستان کو ایک بار پھر گرے لسٹ میں برقرا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی کارکردگی کو سراہا اور آخری شرط سے منسلک 6 نکات پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایف اے ٹی ایف نے بتایا کہ پاکستان کی پیشرفت پر اطمینان ہے، پاکستان کو سزا کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا اور یواین کے نامزد کردہ 1373 دہشت گردوں کو سزائیں دینا ہوں گی۔

خیال رہے کہ پاکستان کو 2018 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو 27 نکات پر عمل درآمد کرنا تھا جس میں سے پاکستان کی جانب سے ایک پرعمل درآمد باقی رہ گیا تھا۔

You might also like

Comments are closed.