بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

‘جلد شراکت داروں کے تعاون سے پولیو ختم کریں گے’

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ توقع ہے جلد شراکت داروں کے تعاون سے پولیو کو ختم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پولیو کے خاتمے کی مہم  اور  کرونا وبا کے تناظر میں صحت عامہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ  ملک سے پولیو کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے کورونا کے باوجود ملک بھر میں پولیو خاتمے کی مہم کو مزید تیز کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے 7 سے 11 جون تک خصوصی مہم چلائی گئی مہم کے دوران 3 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے گئےامید ہے جلد شراکت داروں کے تعاون سے پولیو کو ختم کریں گے۔

You might also like

Comments are closed.