بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: جوہر ٹاؤن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری

لاہور: تحقیقاتی اداروں نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کی  ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کردی، دھماکے میں اب تک 3افراد جاں بحق اور 21افراد زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوہر ٹاؤن دھماکے کی  ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام کچھ دیر میں وزیر اعلیٰ کو پیش کریں گے، دھماکے میں 30کلو گرام سے زائد دھماکا خیز اور غیر ملکی ساختہ مواد استعمال ہوا ہے ۔

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکے میں بال بیئرنگ ، کیل اور دیگر بارودی مواد استعمال ہوا،دھماکا خیز مواد گاڑی میں نصب تھا،دھماکا کنٹرول ڈیوائس سے کھڑی کار میں کیا گیا، جس کے نتیجے میں دھماکے کی جگہ 3فٹ گہرا اور 8فٹ چوڑا گڑھا ہوا۔

رپورٹ میں مزید بتایا کہ دھماکے سے 100مربع فٹ ریڈیئس کا علاقہ تباہ ہوا، دھماکا ہونے کی وجہ سے اطراف کی عمارتوں کو بھی شدیدنقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب لاہور جناح اسپتال میں دھماکے کے متاثرین کے لیے ہیلپ لائن ڈیسک قائم کردی گئی ہے،جس سےزخمیوں کے  لواحقین کو معلومات دی جائیں گی۔

You might also like

Comments are closed.