بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یو اے ای میں تارکین وطن کے ترسیل زر میں 5 فیصد اضافہ

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم غیرملکیوں نے سالِ رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران گزشتہ برس کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 3 تا 5 فیصد زائد رقوم بھیجی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یو اے ای سے ترسیل زر میں 5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں اس سال تارکین وطین کی طرف سے ترسیل زر میں 3 تا 5فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امارات میں کرنسی کے شعبے سے متعلق معاملات پیچیدہ ہورہے ہیں، ترسیل زر کے لیے ٹیکنالوجی کے تقاضے مشکل سے مشکل تر ہوتے جارہے ہیں۔

امارات میں منی ایکسچینج کمپنیوں کی تعداد 140 سے کم کر 90 ہوگئی ہے اور اس کے اسباب مختلف ہیں، ملک میں 10 کمپنیاں مارکیٹ کے 85 فیصد کاروبار پر حاوی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.