بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک بھر میں کورونا وائرس کے 935 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

File photo

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 935 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 36 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 110 مریض شفایاب ہو گئے جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 99 فیصد رہی ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 188 ہو گئی ہے جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 53 ہزار 842 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 32 ہزار 710 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 995 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ کُل 8 لاکھ 98 ہزار 944 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 842 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک کُل 1 کروڑ 43 لاکھ 71 ہزار 850 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ پاکستان بھر میں اب تک کُل 1 کروڑ 41 لاکھ 65 ہزار 288 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق  پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 45 ہزار 655 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 713 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار 44 ہو چکی ہے اور اب تک کُل اموات 5 ہزار 407 ہوچکی ہیں جبکہ خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 560 ہو چکی ہے اور یہاں کُل اموات 4 ہزار 298 ہو گئیں ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 528 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک یہاں کُل 776 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے بلوچستان میں 26 ہزار 932 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 305 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 20 ہزار 173 مریض رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وبا کے باعث اب تک یہاں کُل 578 مریض وفات پا چکے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.