cancer man and hookups california hookup bar asian girls coyote hookup the hookup game download

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کووڈ-19: کوویڈ: انڈیا نے برطانوی شہریوں پر 10 دن قرنطینہ کی پابندی عائد کر دی

کووڈ-19: انڈیا نے برطانوی شہریوں پر 10 دن قرنطینہ کی پابندی عائد کر دی

کووڈ 19

،تصویر کا ذریعہGetty Images

انڈیا نے کووڈ کی نئی سفری پابندیوں کے تحت برطانوی شہریوں کے لیے دس دن لازمی قرنطینہ کی شرط عائد کر دی ہے۔

انڈین حکام کی جانب سے عائد کی جانے والی کورونا پابندیوں کے تحت انڈیا کا سفر کرنے والے تمام برطانوی شہریوں جن کی کورونا ویکسین بھی مکمل ہو چکی ہے کے لیے دس دن قرنطینہ کرنا لازمی قرار دیا ہے۔

اس پابندی کا اطلاق سوموار چار اکتوبر سے ہو گا۔

انڈین حکومت کا کہنا ہے کہ برطانوی شہریوں کے لیے اس پابندی کا اطلاق برطانیہ کی جانب سےانڈین شہریوں کے لیے شرائط کے ‘جواب’ میں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی جانب سے ایسے تمام انڈین شہری جنھیں انڈیا میں تیار کردہ ایسٹرازنیکا جسے کووی شیلڈ ویکسین کا نام دیا گیا ہے کی مکمل خوراک لگنے کے باوجود برطانیہ پہنچے پر قرنطینہ کرنا پڑتا ہے۔

لیکن اسی طرح ویکسین لگوانے والے بہت سے دیگر ممالک کے شہریوں کو برطانیہ پہنچنے پر ان پابندیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے۔ برطانیہ کو انڈیا میں تیار کردہ کویڈ شیلڈ ویکسین کی افادیت کے متعلق کچھ تحفظات ہیں۔ اور اس کے باعث دونوں ممالک میں ایک تناؤ رہا ہے۔

انڈیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

یہ بھی پڑھیے

برطانیہ میں حکام نے گذشتہ ماہ انڈیا کی جانب سے شدید ردعمل ظاہر کرنے کے بعد کویڈ شیلڈ ویکسین کو منظور شدہ ویکسینز کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ انڈیا نے مقامی طور پر تیار کردہ کویڈ شیلڈ ویکسین کی اب تک 72 کروڑ خوراکیں اب تک اپنے شہریوں کو لگا دی ہیں۔ یہ وہ ہی ایسٹرا زنیکا ویکسین ہے جو برطانیہ میں شہریوں کو لگائی جا رہی ہے۔

برطانیہ کی جانب سے جاری کردہ نئی سفری پابندیوں کے تحت سوموار سے دیگر ممالک سے برطانیہ آنے والے ایسے مسافروں کو جنھیں کورونا کی مکمل ویکسین لگ چکی ہے خودساختہ قرنطینہ کرنا ہوگا۔

لیکن انڈیا کا شمار ایسے ممالک کی فہرست میں نہیں ہے جس کے باعث برطانیہ پر امتیاز برتنے کے مزید الزامات اور اس کے خلاف احتجاج سامنے آئے ہیں۔

گذشہ ماہ انڈیا کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے برطانوی ہم منصب لز ٹروس سے نیو یارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں انھوں نے انڈین شہریوں کے قرنطینہ کر پابندی کو حل کرنے پر زور دیا تھا۔

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.