hookup Hawleyville edf8329we best really free hookup sites free messege hookup sites hookup Wurtsboro NY

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمر شریف کی تدفین کے انتظامات عبداللّٰہ شاہ غازی قبرستان میں کیے جارہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب عمر شریف کی رہائشگاہ پہنچ گئے اور بتایا کہ عمر شریف کی خواہش کے مطابق ان کی تدفین کے انتظامات عبداللّٰہ شاہ غازی قبرستان میں کیے جارہے ہیں۔ 

ان کے ہمراہ وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی بھی عمر شریف کی رہائشگاہ پہنچے۔ 

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور سعید غنی نے عمر شریف کے صاحبزادے اور عزیز و اقارب سے ملاقات کی، جبکہ ان رہنماؤں نے عمر شریف کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر عمر شریف کے بیٹے سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب اور سعید غنی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم کے ساتھ ساتھ سندھ حکومت بھی آپ کے ساتھ ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت اور وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت ہے کہ عمر شریف کی آخری رسومات میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

انہوں نے بتایا کہ عمر شریف کی خواہش کے مطابق ان کی تدفین کے انتظامات عبداللّٰہ شاہ غازی قبرستان میں کیے جارہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.