بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی حراست میں ایک ماہ کی توسیع

کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی حراست میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی،  سپریم کورٹ کے فیڈرل ریویو بورڈ نے حافظ سعد رضوی کو زیرحراست رکھنے میں توسیع کی۔

اعلامیے کے مطابق فیڈرل ریویو بورڈ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب کو آگاہ کردیا، سپریم کورٹ کے فیڈرل ریویو بورڈ کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے کراچی میں ہوا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد مختصر فیصلہ سنایا۔

 اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعد رضوی کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا ہے۔

 29 ستمبر کو ڈپٹی کمشنر لاہور نے سپریم کورٹ کے فیڈرل ریویو بوڈ کو خط لکھا تھا، خط سعد رضوی کی حراست کےمعاملے کا جائزہ لینے کے لیے لکھا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.