hookup lynchburg va is there a real hookup app mature hookup app being honest about wanting hookup reddit free amarillo hookups cancer man and hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چین کے 38 جنگی طیاروں کی تائیوان کے دفاعی زون میں پروازیں

چین کے 38 جنگی طیاروں کی تائیوان کے دفاعی زون میں پروازیں

طیارے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

فائل فونو

تائیوان نے کہا ہے کہ جمعے کے روز 38 چینی فوجی طیاروں نے اس کی دفاعی زون میں پروازیں کی ہیں، جو بیجنگ کی طرف سے اب تک کا ’سب سے بڑا حملہ‘ ہے۔

وزارت دفاع نے کہا کہ یہ طیارے، جن میں ایٹمی صلاحیت رکھنے والے بمبار طیارے بھی شامل تھے، دو مرحلوں میں تائیوان کی فضائی دفاعی شناختی زون (ADIZ) میں داخل ہوئے۔

تائیوان نے اپنے جیٹ طیاروں اور میزائل سسٹم کے ساتھ اپنا دفاع کیا۔

واضح رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے جبکہ تائیوان خود کو ایک خود مختار ریاست سمجھتا ہے۔

تائیوان ایک سال سے زائد عرصے سے اس جزیرے کے قریب چینی فضائیہ کے مشنوں کے بارے میں شکایت کر رہا ہے۔

تائیوان کے وزیر اعظم سو سینگ چانگ نے ہفتے کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’چین فوجی جارحیت میں علاقائی امن کو نقصان پہنچا رہا ہے۔‘

چین کی جانب سے اس بارے میں ابھی کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا لیکن وہ اس سے پہلے تائیوان اور امریکہ کے درمیان ’ملی بھگت‘ کو نشانہ بناتے ہوئے یہ کہہ چکا ہے کہ ایسی پروازیں اس کی خودمختاری کی حفاظت کے لیے ہیں۔

ٹویٹ

،تصویر کا ذریعہTwitter/@MoNDefense

تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ’پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے 25 طیارے دن کے اوقات میں اے ڈی آئی زیڈ ( AIDZ) کے جنوب مغربی حصے میں داخل ہوئے۔‘

’اس کے بعد جمعے کی ہی شام کو پی ایل اے کے مزید 13 جہاز اسی حدود میں داخل ہوئے، جنھوں نے تائیوان اور فلپائن کے درمیان پانی پر پرواز کی۔‘

وزارت دفاع نے کہا ہے کہ چینی طیاروں میں چار H-6 بمبار بھی شامل تھے، جو ایٹمی ہتھیار کی نقل و حمل کرتے ہیں جبکہ ان کے ساتھ ہی ایک اینٹی سب میرین طیارہ بھی تھا۔

یہ بھی پڑھیے

فضائی دفاعی شناختی زون کسی بھی ملک کے علاقے اور فضائی حدود سے باہر کا علاقہ ہوتا ہے لیکن یہاں آنے والے غیر ملکی طیاروں کو شناخت، نگرانی اور قومی سلامتی کے مفاد میں کنٹرول کیا جاتا ہے۔

اسے علاقے کا تعین یہ ملک خود کرتا ہے اور یہ تکنیکی طور پر بین الاقوامی فضائی حدود کہلاتی ہے۔

بیجنگ اکثر تائیوان کے تبصروں پر ناراضگی ظاہر کرنے کے لیے اس طرح کے مشن کا آغاز کرتا رہتا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ حالیہ مشن کی وجہ کیا ہے۔

Presentational grey line

چین اور تائیوان کے تعلقات

چین اور تائیوان کے برے تعلقات کی وجہ کیا؟

چین اور تائیوان سنہ 1940 کی دہائی میں خانہ جنگی کے دوران تقسیم ہوئے لیکن بیجنگ کا اصرار ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو اس جزیرے کو کسی وقت طاقت کے ذریعے دوبارہ حاصل کیا جائے گا۔

تائیوان پر حکومت کیسے کی جاتی ہے؟

اس جزیرے کا اپنا آئین ہے اور جمہوری طریقے سے منتخب رہنما ہیں جبکہ اس کی مسلح افواج میں فوجیوں کی تعداد تقریباً تین لاکھ ہے۔

تائیوان کو کون سے ملک تسلیم کرتے ہیں؟

صرف چند ہی ممالک تائیوان کو تسلیم کرتے ہیں اور زیادہ تر بیجنگ میں موجود چینی حکومت کو ہی تسلیم کرتے ہیں۔ امریکہ کا تائیوان کے ساتھ کوئی باضابطہ تعلق نہیں لیکن اس کے پاس ایک قانون ہے جس کے تحت وہ اس جزیرے کو اپنے دفاع کے لیے ذرائع فراہم کرتا ہے۔

Presentational grey line

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.