gay hookup apps nz hookup Mansfield Center hookup hotshot mature hookup Longmeadow being honest about wanting hookup reddit best really free hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 46 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 31 ویں نمبر پر آ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 664 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 46 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 847 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 21 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 831 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 48 ہزار 202 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 46 ہزار 934 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 511 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 73 ہزار 437 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 411 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 56 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 24 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 87 فیصد ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 51 ہزار 796 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 94 لاکھ 86 ہزار 951 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 لاکھ 85 ہزار 379 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 8 کروڑ 28 لاکھ 30 ہزار 350 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 90 لاکھ 54 ہزار 821 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 58 ہزار 697 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 414 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 32 ہزار 190 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 661 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 74 ہزار 260 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 559 ہو گئیں۔

محکمۂ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کی ویکسین سے اب تک 124 افراد پر منفی اثرات سامنے آئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 5 ہزار 590 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 926 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 193 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 738 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 943 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 349 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 329 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 184 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.