وسطی امریکی ملک کوسٹاریکا میں 4اعشاریہ 3 ٹن کولمبیائی کوکین ضبط کرلی گئی۔
مقامی حکام کے مطابق کوسٹا ریکن پولیس نے گزشتہ روز 4اعشاریہ 3 ٹن کولمبین کوکین ضبط کی ہے، کوکین کی یہ کھیپ ایک تجارتی جہاز میں سیرامک فرش ٹائلنگ سے بھرے ہوئے ایک کنٹینر میں چھپائی گئی تھی۔
یہ ملک میں اب تک ضبط کی گئی کوکین کی دوسری سب سےبڑی کارروائی ہے، بڑی تعداد میں کوکین پکڑے جانےسے کوسٹا ریکا کے یورپ کی جانب منشیات اسمگلنگ کے اہم ٹرانزٹ ملک بننے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
Comments are closed.