منگل 16؍ربیع الاوّل 1445ھ3؍اکتوبر 2023ء

کورٹ کی اجازت کے بغیر شیر افضل مروت کی گرفتاری سے روک دیا گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورٹ کی پیشگی اجازت کے بغیر پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کی گرفتاری سے روک دیا۔

پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے حکم جاری کیا۔

عدالت نے پولیس اور دیگر فریقین سے شیر افضل مروت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔

دورانِ سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ یہ بھی بتائیں کہ شیر افضل مروت کا نام ای سی ایل میں تو شامل نہیں؟

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت جمعے تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.