منگل 16؍ربیع الاوّل 1445ھ3؍اکتوبر 2023ء

دھابیجی پمپنگ کمپلیکس پر بجلی کی فراہمی جاری ہے، کے الیکٹرک

کے الیکٹرک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دھابیجی پمپنگ کمپلیکس پر بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ٹیکنیکل فالٹ آیا جو درست کردیا گیا ہے اور بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کا عملہ واٹر بورڈ کے نمائندوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

پانی کی پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع

دوسری جانب واٹر کارپویشن کے حکام کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے قریب پانی کی پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث 50 ایم جی ڈی کی لائن پھٹ گئی تھی، رات تک لائن کی مرمت کا کام مکمل کر کے سپلائی شروع کردی جائے گی۔

حکام کے مطابق پرانی لائن کو تبدیل کرنے کے لیے ٹینڈر ہو چکا ہے اور اسے جلد تبدیل کردیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.