منگل 16؍ربیع الاوّل 1445ھ3؍اکتوبر 2023ء

ورلڈکپ وارم اپ میچ: آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ حیدر آباد میں کھیلا جا رہا ہے۔

آج کے وارم اپ میچ میں نائب کپتان شاداب خان کپتانی کر رہے ہیں جبکہ بابر اعظم ممکنہ طور پر صرف بیٹنگ کریں گے اور محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے۔

 اس سے قبل پاکستان کو اپنے پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ کا پہلا باقاعدہ میچ 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.