منگل 16؍ربیع الاوّل 1445ھ3؍اکتوبر 2023ء

ملائیشیا: فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے مصنوعی بارش کروانے کا منصوبہ

ملائیشیا کی حکومت نے آلودگی میں کمی کرنے کے لیے مصنوعی بارش کروانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محکمۂ ماحولیات کے ڈائریکٹر جنرل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملائیشیا کے مغربی حصّے کے 11 علاقوں میں ہوا کا معیار انتہائی مضر صحت ہے جسے بہتر بنانے کے لیے مصنوعی بارش کروانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملائیشیا میں آلودگی کے پیش نظر اسکولوں میں بیرونی سرگرمیاں معطل ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پڑوسی ملک انڈونیشیا کے جنگلوں میں لگی آگ سے ملائیشیا میں آلودگی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جبکہ انڈونیشیا نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ تقریباً ہرخشک موسم میں انڈونیشیا میں پام آئل، گودا اور کاغذ کے باغات کے لیے زمین کو صاف کرنے کے لیے لگائی جانے والی آگ سے نکلنے والے دھوئیں سے خطے کے بیشتر حصّوں میں آلودگی میں اضافہ ہوجاتا ہے جو کہ صحت کے لیے خطرناک ہے اور اس صورتحال پر ٹورسٹ آپریٹرز اور ایئر لائنز کو تشویش لاحق ہوتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.