منگل 16؍ربیع الاوّل 1445ھ3؍اکتوبر 2023ء

پاکستان ٹیم ایشین وکٹوں پر ورلڈ کپ نہیں جیتے گی تو کہاں جیتے گی: شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم ایشین وکٹوں پر ورلڈ کپ نہیں جیتے گی تو کہاں جیتے گی۔

سٹی اسٹیشن پر فلٹر پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت کی وکٹیں بیٹنگ کے لیے سازگار ہوتی ہیں، شاداب خان اور اسامہ میر کی کارکردگی اہم ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی سلیکشن میں صرف زمان خان کی کمی ہے، فخر زمان کے پاس پورا ورلڈ کپ ہے اور وہ رنز بنائے گا۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ میں گرین شرٹس کو کارکردگی دکھانا ہو گی، پہلے وارم اپ میچ میں جن کھلاڑیوں کو آرام کرایا گیا انہیں اب موقع ملنا چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں ہمیشہ سے صاف پانی کا مسلئہ رہا ہے،  ہماری فاؤنڈیشن فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتی ہے، چاروں صوبوں میں صاف پانی کے لیے پروجیکٹ پر بہت کام کیا ہے، سٹی اسٹیشن کے بعد کینٹ اسٹیشن پر بھی فلٹر پلانٹ لگائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.