منگل 16؍ربیع الاوّل 1445ھ3؍اکتوبر 2023ء

کورونا کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں کمی

پیٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتوں کے سبب اس کی فروخت پر واضح اثر پڑا ہے۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار  کے مطابق اگست کے مقابلے میں ستمبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 25 فیصد گھٹ گئی ہیں۔

او سی اے سی کا بتانا ہے کہ ستمبر کے دوران صرف 10 لاکھ ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں۔

بجلی پیدا کرنے والے فرنس آئل کی فروخت میں 61 فیصد کمی آئی ہے۔

ماہرین کے مطابق کورونا کی وباء کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی یہ کم ترین فروخت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.