نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں کورونا ویکسین کی عدم دستیابی سے وائرس دوبارہ پھیلنے کا خطرہ رہے گا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75واں غیر رسمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ دسمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کورونا وائرس سے متعلق ہنگامی اجلاس بلایا۔ کورونا سے متعلق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ہنگامی اقدامات لائق تحسین ہیں۔
منیر اکرم نے کہا کہ اقوام متحدہ کو غیر معمولی حالات میں کام کرنے کا چیلنج ہے۔ کووڈ-19 وبا معاشرتی، معاشی او انسانیت سوز بحران کے طور پر سامنے آرہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وبا نے غریب ترین اور انتہائی کمزور لوگوں اور ممالک کو غیر متناسب متاثر کیا۔ کورونا نے تقریباً 100 ملین افراد کو انتہائی غربت کی طرف دھکیل دیا ہے۔ کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں لاکھوں ملازمتوں کا نقصان ہوا۔
مستقل مندوب نے کہا کہ کورونا کے خلاف صحت اور معاشی بحران سے بازآوری اقدامات پر متفق ہونا ضروری ہے۔ نسل پرستی اور عدم مساوات کی لعنت کو دور کرنے کے لیے بھرپور کوشش کرنی چاہیے۔
The post کورونا ویکسین کی عدم دستیابی سے وائرس دوبارہ پھیل سکتا ہے: پاکستان appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.