وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جیو نیوز کی کورونا ویکسین غائب ہونے کی خبر کا نوٹس لے لیا۔عثمان بزدار نے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے غیر جانبدارانہ انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ویکسین کا غائب ہونا یا خراب ہونا ناقابل برداشت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کے ریکارڈ کی چھان بین کر کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ ویکسین کا غائب ہونا یا خراب ہونا نا قابل برداشت ہے، ذمہ داروں کا تعین کر کے قانونی اور محکمانہ کارروائی کی جائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ریکارڈ کا آڈٹ کر کے رپورٹ جلد وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے۔
Comments are closed.