جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

کورونا، خیبرپختونخوا میں 10 سالہ بچہ جاں بحق

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی بچے کورونا سے متاثر ہو گئے، مجموعی طور پر 578 بچے کورونا میں مبتلا ہوئے۔

کورونا وائرس کے باعث دس سال سے کم عمر کا بچہ جاں بحق بھی ہوا، پشاور میں 10 سال سے کم عمر کے 43 بچے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

ادھر اسلام آباد میں 24 گھنٹوں میں نومولود سے 10 سال تک کی عمر کے مزید 108 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

دوا ساز کمپنی فائزر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ویکسین بارہ سے پندرہ سال کے بچوں میں سو فیصد مؤثر ہے۔ آئندہ ہفتوں میں وہ ایف ڈی اے سے اس کی منظوری لیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.