وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان آج بھی قانون سے بالاتر ہیں، کوئی ادارہ عمران خان کو گرفتار کرنے یا سزا دینے کی جرات نہیں کر سکتا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان جس کو پنجاب کا نمبر ون ڈاکو کہتے تھے، انہیں وزیر اعلیٰ بنانا چاہتے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 95 فیصد ایم این ایز اور ایم پی ایز انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنے حلقوں میں نہیں گئے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کے لیے مافیا بننے کی کوشش کر رہی ہے۔
Comments are closed.