بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا گلستان روڈ کے قریب ہوا، جس کی نوعیت کا تاحال اندازہ نہیں ہو سکا ہے۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں۔
سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو اپنے گھیرےمیں لے لیا۔
ریسکیو ٹیموں نے دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
کوئٹہ پولیس کی جانب سے دھماکے کےحوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Comments are closed.