کوئٹہ میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے اور دہی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔
اضافے کے بعد دودھ 160 روپے فی لیٹر اور دہی 200 روپے فی کلو میں فروخت کی جانے لگی۔
کوئٹہ میں دودھ کی سرکاری قیمت 125 روپے فی لیٹر اور دہی کی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر ہے۔
صوبائی حکومت اور انتظامیہ دودھ اور دہی کے سرکاری نرخ پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی صرف چھاپوں اور جرمانوں تک محدود ہے۔
واضح رہے کہ 3 ماہ قبل دودھ کی فی لیٹر قیمت میں اچانک 25 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد دودھ کی فی لیٹر قیمت 125 سے بڑھ کر 150 روپے ہو گئی تھی۔
Comments are closed.