کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی جبکہ 2 گاڑیوں اور ایک موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا ہے۔
پولیس کے مطابق ہزار گنجی میں دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا جس میں ایک کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔
دھماکے کی جگہ پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں، دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب بم ڈسپوذ اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔
Comments are closed.