بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کشمیر پریمیئر لیگ کا سب سے زیادہ فائدہ کشمیر کو ہے، محمد حفیظ

کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیم مظفر آباد ٹائیگرز کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا سب سے زیادہ فائدہ کشمیر کو ہے ،ہم سب کشمیر کاز کے لئے کھیل رہے ہیں ہم نے اس کو کامیاب کرنا ہے اچھا کھیلنا ہے۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے انعقاد پر ہرشل گبز کے بعد سابق انگلش کرکٹر مونٹی پنیسر بھی بھارت کا مکروہ چہرہ سامنے لے آئے۔

تجربہ کار آل راونڈر محمد حفیظ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت خوشی ہے کہ کشمیر کے ٹیلنٹ کو دیکھنے کا موقع مل رہا ہے ،دو کشمیری کھلاڑی پلئینگ الیون کا حصہ ہیں ان سے کشمیر کے کرکٹرز کو فائدہ ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شئیر کرنا مقامی کھلاڑیوں کے لیے اچھا ہے انہیں سیکھنے کا موقع ملے گا میری نیک خواہشات تمام کشمیری کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں ان کے لئے دعا گو ہوں ،میں چاہتا ہوں کشمیر کا ٹیلنٹ سامنے آئے وہ سیکھیں ٹیلنٹ کو شوکیس کریں۔

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں شرکت کرنے والے جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز کو بھارتی بورڈ دھمکیاں دینے لگا۔

محمد حفیظ نے کہا کہ کے پی ایل کھیل کر بہت اچھا لگ رہ ہے پہلی مرتبہ یہاں مظفر آباد میں کھیل رہا ہوں ،لوکیشن بہت اچھی ہے گراؤنڈ بھی اچھی ہے مزید بہتر کیا جا سکتا ہے ،لیکن شاید اس کے لئے وقت کم تھا کم وقت میں گراؤنڈ کو اچھابنانے کی کوشش کی گئی ہے وقت ملے گا تو مزید بہتر ہوگی میں سمجھتا ہوں کہ کے پی ایل کرانے کی ایک بہت اچھی کوشش کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.