بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ارشد بھی میڈل لیتا تو ایشیا کا نام ہوجاتا، نیرج چوپڑا

ٹوکیو اولمپکس کے جیولین مقابلوں میں گولڈ میڈل لینے والے بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم بھی میڈل لیتے تو دنیا بھر میں ایشیا کا نام روشن ہوجاتا۔

انہوں نے بھارت پہنچنے پر ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر ارشد وکٹری اسٹینڈ پر ہوتے تو ایشیا کا نام ہوجاتا۔

ارشد ندیم اولمپکس ایتھلیٹکس مقابلوں کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں۔

نیرج چوپڑا نے انٹرویو میں کہا کہ اختتامی تقریب سے عین پہلے حال میں ہمارا آمنا سامنا ہوا اور ہم نے مصافحہ کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ارشد نے خوش دلی سے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجھے گولڈ میڈل کی مبارکباد دی۔

پاکستان کے ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلے کے فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

نیرج نے اس موقع پر ارشد سے ہونے والی گفتگو کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے اسے بتایا کہ وہ اپنے قومی لباس میں توانا لگ رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.