متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے رہنما خواجہ اظہار کا کہنا ہے کہ کسی کی پیسے لیتے اور دیتے ہوئے آڈیو لیک ہو رہی ہے۔
ایم کیو ایم کے اراکین نے نجی ہوٹل میں ناشتہ کیا، اس دوران خواجہ اظہار نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ کسی کی آڈیو لیک ہورہی ہے پیسے دیتے ہوئے، کسی کی آڈیو لیک ہورہی ہے پیسے لیتے ہوئے۔
خواجہ اظہار نے کہا کہ ہماری ویڈیو لیک ہورہی ہے انڈے کھاتے ہوئے۔
واضح رہے کہ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ اور علی حیدر گیلانی کی مبینہ آڈیو ٹیپ بھی سامنے آگئی۔
مبینہ طور پر علی حیدر گیلانی کے مطالبے پر ناصر حسین کی آواز میں کہا گیا کہ بھائیوں کے کام ہوجائیں گے، وہ چار پانچ اوپر کرادیں گے۔
Comments are closed.