ٹوکیو اولمپکس میں شرکت اور پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کرکٹر بننا چاہتا تھا لیکن بہت مشکلا ت پیش آئیں۔
ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنے ایک بیان میں اپنی خواہش سے متعلق بتایا ہے کہ کرکٹر بننا چاہتا تھا، جو کرکٹ میں نہ کر سکا وہ جیولین تھرو میں کرنا چاہتا ہوں۔
ارشد ندیم نے عالمی وبا کورونا وائرس کے کھیلوں پر پڑنے والے منفی اثرات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوویڈ کی وجہ سے اولمپکس کی تیاری میں مشکل پیش آئی۔
واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں شرکت اور پاکستان کی نمائندگی کے لیے ارشد ندیم اور نجمہ پروین ٹوکیو روانہ ہو گئے ہیں۔
ارشد ندیم نے اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کیا ہے، وہ جیولن تھرو میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔
Comments are closed.