funny will send nudes in 20 minutes no hookups hookup sites like craigslist american hookup lisa wade pdf 2010 free hookup apps cctv grindr hookup tampa hookup lynchburg va

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرٹس کیمفر کی ہیٹ ٹرک، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر نے 4 گیندوں پر 4 وکٹیں لے کر نئی تاریخ رقم کردی، وہ بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بولر ہیں۔

ابوظبی میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں کرٹس کیمفر نے چار گیندوں پر چار وکٹیں لیں۔

انہوں نے اننگز کے دسویں اوور میں پہلے کولن ایکرمین، پھر ریان ٹین ڈوشاٹے، اس کے بعد اسکاٹ ایڈورڈز اور پھر رولولف وین ڈر مروو کو آؤٹ کیا۔

وہ ٹی ٹوئنٹی کے بین الاقوامی میچز میں چار گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے بولر ہیں۔

اس سے قبل لاستھ ملنگا نے نیوزی لینڈ کیخلاف جبکہ راشد خان نے آئرلینڈ کے خلاف چار گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مجموعی طور پر یہ انٹرنیشنل ٹی ٹی ٹوئنٹی میں 20ویں ہیٹ ٹرک ہے جبکہ ورلڈکپ مقابلوں کی یہ دوسری ہیٹ ٹرک ہے۔

اس سے قبل 2007 میں آسٹریلیا کے بریٹ لی نے بنگلادیش کیخلاف ہیٹ ٹرک کی تھی جو ورلڈکپ اور ٹی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز، دونوں ہی کی پہلی ہیٹ ٹرک تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.