galaxy s10 stereo hookup edf8329we carolina sweets hookup hotshot emily willis hookup gina valentina melissa moore hookup hotshot

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب: ڈینگی سے مزید 2 اموات، تعداد 21 ہوگئی

پنجاب میں ڈینگی نے مزید 2 جانیں لے لیں جس کے بعد صوبے میں اس سال اب تک اموات کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔

سیکریٹری صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس سے انتقال کرنے والے ایک مریض کا تعلق لاہور اور ایک دوسرے کا ساہیوال سے ہے۔

راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 27 افراد ڈینگی وائرس کاشکار ہوگئے جس کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 400 سے تجاوز کرگئی

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 279 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 204 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔

پشاور، لاہور اور اسلام آباد میں ڈینگی مچھر کے وار…

سیکریٹری صحت نے مزید کہا کہ پنجاب بھر کی اسپتالوں میں ڈینگی کے 1809 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 854 مریض زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب پشاور کے تین بڑے اسپتالوں میں ڈینگی کے 100 سے زیادہ مریض موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.