best hookup subredduts hookup Middletown Delaware hookup Cragsmoor New York office hookup connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup my uber hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی 20 ورلڈکپ: نیدرلینڈز کا آئرلینڈ کو جیت کیلئے 107 رنز کا ہدف

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے تیسرے میچ میں نیدرلینڈز نے آئرلینڈ کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

ابوظبی میں کھیلے جارہے اس میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ان کا یہ فیصلہ اس وقت ڈراؤنا خواب بن گیا جب کرٹس کیمفر نے 10ویں اوور میں نہ صرف ہیٹ ٹرک کی بلکہ 4 گیندوں پر 4 آؤٹ کرکے نیدرلینڈز کو 51 رنز پر 6 وکٹوں سے محروم کرکے اس کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔ 

نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 106 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، جہاں اوپنر میکس و ڈوڈ کے 51 اور کپتان پیٹر سیلر کے 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ 

آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر نے 26 رنز دے کر 4، مارک اڈائر نے 9 رنز دے کر 3 اور جوش لٹل نے 13 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

واضح رہے کہ آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں سری لنکا اور نمیبیا شام 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں عمان نے پاپوا نیو گنی کو اور اسکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو شکست دی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں شریک ہیں اور عالمی کپ دو مرحلوں میں کھیلا جارہا ہے، پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے جس میں 8 ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.