جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

کرسچین ٹرنر جاتے جاتے پاکستان سے کیا کیا لے جا رہے ہیں؟

پاکستان سے واپس برطانیہ جانے کا وقت قریب آنے پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے سامان پیک کرنا شروع کردیا۔

اس حوالے سے کرسچین ٹرنر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ الوداعی ویڈیو شیئر کی ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے پاکستانی ٹرک آرٹ والے چھوٹے صندوق میں ٹی شرٹ، کرتا شلوار، واسکٹ اور ایک بیٹ رکھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے واپس جانے پر دکھی ہوں۔

کرسچین ٹرنر نے اردو زبان میں کہا کہ ’آپ سے مل کر بہت اچھا لگا، پاک برطانیہ دوستی زندہ باد‘۔

واضح رہے کہ کرسچین ٹرنر اس ماہ واپس لندن چلے جائیں گے جس کے بعد نئے برطانوی ہائی کمشنر کو تعینات کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.