جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

ڈیفنس لاہور میں ڈاکٹر کا قاتل برادرِ نسبتی نکلا

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ڈاکٹر کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور پولیس کے مطابق مقتول ڈاکٹر مسعود جیلانی کو ان کے برادرِ نسبتی نے قتل کیا ہے۔

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ میری بہن کے ساتھ مقتول ڈاکٹر مسعود جیلانی کا رویہ ٹھیک نہیں تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش تحویل میں لے لی، شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، مسعود جیلانی کے قریبی عزیز نے واردات کی اطلاع دی۔

لاہور پولیس نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر مسعود جیلانی کی لاش چند روز قبل ان کے گھر سے ملی تھی۔

ڈاکٹر مسعود جیلانی میؤ اسپتال کے فزیشن تھے جن کے سینے پر تیز دھار آلے کا گہرا نشان تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.