جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

حقوق چھیننے والوں کیساتھ مجبوری میں بیٹھے ہیں: رؤف صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کا کہنا ہے کہ جنہوں نے حقوق چھینے ان کے ساتھ مجبوری میں بیٹھے ہیں۔

یہ بات رؤف صدیقی نے بہادر آباد کراچی میں واقع ایم کیو ایم کے مرکز پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر ایک بار ان حلقہ بندیوں پر الیکشن ہو گئے تو روایت بن جائے گی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن ایس ایل جی اے قانون کی خلاف ورزی ہیں۔

رؤف صدیقی کا کہنا ہے کہ چھ سات برس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے عوام سے ان کے حقوق چھینے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج کل عدالتیں چند گھنٹوں میں فیصلے کر رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.