جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

تیسرے میچ میں فخر زمان کی شاندار سنچری

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ایک روزہ میچ میں فخر زمان نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اوپنر فخر زمان نے شان مسعود کے ساتھ اننگز کا آغا کیا جو بغیر کوئی رنز بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد کپتان بابر اعظم بھی 21 کے مجموعے پر 4 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے، ایسے حالات میں فخر زمان نے محمد رضوان کے ساتھ مل کر 152 رنز کی ذمے دارانہ شراکت قائم کی۔

فخر زمان نے 101 رنز کی اننگز کے دوران 1 چھکا اور 10 چوکے لگائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.