بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: KMC کا عملہ جوبلی مارکیٹ گرانے پہنچ گیا

بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے محکمۂ انسدادِ تجاوزات کا عملہ نالے پر بنی دکانیں مسمار کرنے کے لیے جوبلی مارکیٹ پہنچ گیا۔

کراچی کی جوبلی کلاتھ مارکیٹ میں ہتھوڑا بردار ملزمان نے رات گئے نقب لگا کر چاردکانوں…

کے ایم سی کے ڈائریکٹر انسدادِ تجاوزات بشیر صدیقی کے مطابق جوبلی مارکیٹ کی نالوں پر بنائی دکانوں کو مسمار کیا جائے گا، دکانداروں کو دکانیں خالی کرنے کے لیے 2 گھنٹے کا وقت دے دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2 گھنٹے بعد آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیں گے، عدالتی احکامات پر آپریشن کر رہے ہیں، جہاں دکانیں بنی ہیں وہ پیدل چلنے کی جگہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا۔

کے ایم سی کے ڈائریکٹر انسدادِ تجاوزات نے یہ بھی کہا کہ نالے پر بنی جوبلی کلاتھ مارکیٹ کی 162 دکا نیں گرائی جائیں گی۔

دوسری جانب جوبلی کلاتھ مارکیٹ کے صدر عبدالغنی میمن کا کہنا ہے کہ ہم اپنی دکانیں نہیں ٹوٹنے دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.