بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان سے متحدہ عرب امارات سفر کے خواہشمند افراد کیلئے نئی ہدایات

پاکستان سے متحدہ عرب امارات سفر کے خواہشمند افراد کیلئے نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

پاکستانی مسافروں کیلئے امارات کا سفر پہلی اگست سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت گیارہ ممالک کے مسافروں کے لیے نئی شرائط عائد کردی ہیں۔

متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کو نادرا سے جاری کردہ ویکسی نیشن کارڈ درکار ہوگا، نادرا ویکسی نیشن کارڈ کی پاکستان میں اماراتی سفارتی مشنز سے تصدیق کرانا لازمی ہوگی۔

نادرا ویکسی نیشن کارڈ کی پاکستانی دفتر خارجہ سے بھی تصدیق کرانا ہوگی، نئی ٹریول ایڈوائزری کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔

قطر نے پاکستان کے لیے آن ارائیول ویزہ دینے کا اعلان کر دیا، قطری حکومت کی طرف سے تحریری احکامات جاری کرتے ہوئے پالیسی بھی متعارف کرادی۔

امارات میں ویکسی نیشن لگوانے والے اماراتی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھا کر سفر کرسکیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.