بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہین کمپلیکس کے قریب کے الیکٹرک کی کرین میں آگ لگ گئی

شہر قائد کراچی میں شاہین کمپلیکس کے قریب کے الیکٹرک کی کرین میں آگ لگ گئی ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 1فائر ٹینڈر نے آگ پر قابو پالیا ہے، آگ لگنے کے نتیجے میں  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا گیا  ہے کہ کے الیکٹرک کی متاثرہ کرین کو رستے سے ہٹا دیا گیا ہے اور  ٹریفک کی روانی بحال ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام سے  احتیاط سے گاڑی چلانے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.