بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: کورنگی کے بینک میں ڈکیتی ناکام، 1 ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے کورنگی کے ایریا میں پولیس نے بینک میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، واقعے میں 1 ڈاکو ہلاک، جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی شاہ جہاں خان کے مطابق مقابلے میں زخمی ڈاکو دیگر 2 ساتھیوں کے ساتھ فرار ہوگیا، ملزمان کی موٹر سائیکلیں اور اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جا رہی ہے، انہیں جلد گرفتار کر لیں گے۔

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں پولیس نے 2 مبینہ مقابلوں کے بعد زخمی ڈاکو سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق 4 ملزمان صبح ساڑھے 9 بجے سرکاری بینک میں داخل ہوئے، جنہوں نے سیکیورٹی گارڈ سمیت دیگر عملے کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی۔

لوٹ مار کے دوران پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم مارا گیا اور ایک زخمی بھی ہوا۔

زخمی ملزم اور دیگر 2 ملزمان بینک کے عقبی دروازے سے فرار ہو گئے، ملزمان اپنا اسلحہ اور موٹر سائیکلیں بھی چھوڑ گئے، جائے وقوع سے 3 پستول اور 2 موٹر سائیکلیں ملی ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم منشیات فروشی، ڈکیتی، پولیس مقابلے کے مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔

پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہلاک ملزم کی شناخت اس کے قومی شناختی کارڈ سے محمد شاہد کے نام سے ہوئی ہے۔

آئی جی سندھ نے پولیس مقابلے میں حصہ لینے والے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی ہے اور ان کے لیئے 5 لاکھ روپے کے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.