بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دہشت گردی کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں، شہبازشریف

مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف کا پسنی کے قریب دہشت گرد حملے  سے متعلق کہنا ہے کہ دہشت گردی کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں۔

شہبازشریف نے پسنی کے قریب دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملے میں کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان کی شہادت پر بے حد دکھ ہے۔

بلوچستان کے ضلع گوادر کے شہر پسنی کے قریب دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی کے ذریعے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہو گئے۔

شہبازشریف کا اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع گوادر کے شہر پسنی کے قریب دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی کے ذریعے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حملے میں کیپٹن عفان مسعود اور ایک سپاہی بابر زمان شہید ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.