سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے آگرا تاج میں 96 گز پلاٹ پر بنی 9 منزلہ عمارت مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔
آگرا تاج میں 96 گز پلاٹ پر 9 منزلہ عمارت بنانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو 2 ہفتوں میں عمارت مسمار کرنے کی ہدایت کر دی۔
سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ ایس بی سی اے عمارت مسمار کر کے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ جمع کرائے۔
عدالت نے الاٹیز کی درخواست بھی مسترد کر دی۔
سندھ ہائی کورٹ نے الاٹیز کے وکیل سے استفسار کیا کہ کس بنیاد پر آپ نے اس عمارت میں فلیٹس لیے؟ جب فلیٹس خرید رہے تھے تب دیکھ لیتے؟ ہم آپ کی درخواست مسترد کر رہے ہیں، آپ چاہیں تو معاوضے کے لیے الگ سے درخواست دائر کر سکتے ہیں۔
عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 96 گز کے پلاٹ پر 9 منزلہ عمارت بنا کر فلیٹس فروخت بھی کر لیے گئے، عدالتی احکامات کے باوجود عمارت کھڑی کر دی گئی ہے، عدالتی چھٹیوں میں بلڈر نے پوری عمارت کھڑی کر دی، عمارت مسمار کرنے کا حکم دیا جائے۔
Comments are closed.