بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: 2 جعلی پولنگ ایجنٹس گرفتار

ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے، بڑی تعداد میں ووٹرز اپنے گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے آ رہے ہیں۔

آج صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گا۔

ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے سلسلے میں ہونے والی پولنگ کے دوران کراچی کے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 4 سے 2 جعلی پولنگ ایجنٹس کو گرفتار کرلیا گیا۔

کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے حکام کے مطابق گرفتار کیئے گئے مذکورہ جعلی پولنگ ایجنٹس بغیر کسی تصدیقی دستاویزات کے پولنگ اسٹیشن میں موجود تھے۔

الیکشن کمشنر کے مطابق لاہور میں والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 7 کی جنرل نشست کےآزاد امیدوار شوکت محمود انتقال کر گئے، جس کی وجہ سے اس وارڈ میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں جعلی پولنگ ایجنٹس کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 4 میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن کے اندر تھے۔

کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ جعلی پولنگ ایجنٹس کو گرفتار کر کے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.