بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: گزری میں گھر سے غیر ملکی خاتون کی لاش برآمد

کراچی کے علاقے گزری میں گھر سے غیر ملکی خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے ، پولیس کے مطابق فلپائنی خاتون کی موت ابتدائی طور پر طبی لگتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اپر گزری کے علاقے سے خاتون کی لاش ملی ہے جس کی شناخت شیلا کے نام سے ہوئی ہے ۔

پولیس کے مطابق خاتون فلپائنی تھی اور گھر میں اکیلی رہتی تھی خاتون کا چند روز قبل آپریشن بھی ہوا تھا تاہم ابتدائی طور پر خاتون کی موت باتھ روم میں دل بند ہونے کی وجہ سے ہوئیہے۔

پولیس نے خاتون کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ سامنے آئے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.