بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رنگ نکھارنے کیلئے سونف اور الائچی کا استعمال مفید ہے

الائچی اور سونف دونوں ہی کو جڑی بوٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے، ہرے رنگ کی چھوٹے چھوٹے دانوں پر مشتمل سونف اور الائچی کے استعمال سے انسانی مجموعی صحت سمیت خوبصورتی پر بھی بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں جنہیں جاننا اور اِن کا استعمال کرنا ضروری ہے۔

سونف اور الائچی ہر گھر میں موجود ہوتی ہے، اِنہیں کھانوں سمیت چائے یا قہوہ بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، دونوں کا استعمال سانسوں کو تازہ دم بناتا ہے اور  ہاضمے کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، میٹابالزم تیز ہوتا ہے۔

فاسفورس سے بھر پور غذا پیاز کو اگر قدرت کا انسان کے لیے بہترین تحفہ قرار دیا جائے تو یہ غلط نہ ہوگا، پیاز کے استعمال سے صحت سمیت خوبصورتی پر حیرت انگیز فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں جن سے متعلق جاننا اور اس کا کارآمد طریقوں سے استعمال بڑھانا لازمی ہے۔

قدرتی اور سادہ غذاؤں نے ہمیشہ ہی سے انسانی صحت پر بے شمار مثبت فوائد مرتب کیے ہیں جبکہ ان میں سے کچھ ایسی غذائیں بھی ہیں جن کا استعمال صدیوں سے مختلف بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کے لیے کیا جا رہا ہے، چند قدرتی جڑی بوٹیوں کے استعمال کے نتیجے میں حاصل ہونے والے فوائد پر طب اور سائنس دونوں متفق بھی ہیں۔

مارکیٹ میں با آسانی دستیاب سونف اور الائچی کو ملا کر ا ستعمال کرنے سے جہاں صحت پر بے شمار مثبت اثرات آتے ہیں وہیں اِن کے استعمال سے خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

غذائی ماہرین کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ سونف اور الائیچی کو ملا کر کھانے یا ان کا قہوہ بنا کر پینے سے خوبصورتی پر واضح مثبت فرق پڑتا ہے، سونف اور الائچی کے استعمال سے معدے اور جگر کی گرمی اور تیزابیت کم ہوتی ہے اور جلد صاف شفاف، ایکنی، کیل، مہاسوں سے پاک ہو جاتی ہے جبکہ رنگت میں واضح نکھار آتا ہے، دونوں کے قدرتی اجزا ہونے کے سبب اِن کے استعمال سے صحت پر کسی بھی قسم کا کوئی منفی اثر بھی نہیں پڑتا۔

چنے کے آٹے، یعنی کہ بیسن کا استعمال صدیوں سے بطور غذا اور خوبصورتی بڑھانے کے لیے کیا جا رہا ہے جبکہ تا حال اس کے بے شمار فوائد سے کچھ لوگ ناواقف آتے ہیں، بیسن کا استعمال صحت کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتا ایسے ہی اس کے استعمال کے خوبصورتی پر بھی یکساں فوائد مرتب ہوتے ہیں جنہیں جاننا اور اس کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر کرنا ضروری ہے۔

پاکستان بھر میں جولائی کے وسط سے گرمی کی شدت میں کمی اور مون سون موسم کا آغاز ہو جاتا ہے، جہاں یہ خوشگوار موسم خوشی کا سبب بنتا ہے وہیں ساتھ میں بے شمار وبائی امراض بھی لاتا ہے جن سے بچنا ضروری ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق جہاں سونف کے خوبصورتی پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں وہیں یہ صحت کے لیے بھی نہایت مفید ہے، سونف اور الائچی کے استعمال سے صحت پر آنے والے مثبت اثرات مندرجہ ذیل ہیں۔

سونف میں وٹامن اے اور سی بھرپور مقدار  میں پایا جاتا ہے جس کے سبب  اس کا استعمال بینائی کی حفاظت کرتا ہے، غذائی ماہرین کے مطابق سونف پیس کر اس کا قہوہ بنا کر  پینے سے کمر درد میں بہتری آتی ہے، سونف اور الائچی کا استعمال معدے کی مضر صحت رطوبت اور تیزابیت کو خارج کر تا ہے اور گردے اور مثانے کا ورم دور کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

فرحت بخش احساس دلانے والی سونف اور الائچی کا استعمال دماغ کی کمزوری اور یادداشت کے لیے بہترین دوا ہے۔

ایکنی، کیل مہاسوں سے متاثرہ جلد کی صفائی اور اس کی دیکھ بھال کرنے سے اس مسئلے میں کافی حد تک کمی لائی جا سکتی ہے جبکہ چند مفید گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال کرتے ہوئے دانوں کی افزائش اور اس کے نتیجے میں بننے والے بد نما داغ دھبوں سے جان چھڑائی جا سکتی ہے۔

کریلا ایک ایسی کڑوی سبزی ہے جسے بہت کم لوگ پسند کرتے ہیں اور بچے تو اس سبزی کو کھانا بالکل پسند نہیں کرتے ہیں لیکن ماہرین نے ہماری صحت سے متعلق اس کڑوی سبزی کے ایسے جادوئی فوائد بتائے ہیں کہ اب ہر شخص اس سبزی کو لازمی کھائے گا۔

طبی ماہرین کے مطابق سونف اور الائچی میں ’فیمیل ہارمون‘ ایسٹروجن کی متوازن افزائش کی بھی خاصیت پائی جاتی ہے، سونف اور الائچی کا استعمال خواتین کے یے انتہائی مفید قرار دیا جاتا ہے۔

سونف دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے بھی بہت مفید قرار دی جاتی ہے، اس کے استعمال سے دودھ کی مقدار بھی بڑھتی ہے۔

سونف کی کچھ مقدار چبانے سے بیٹھی ہوئی آواز ٹھیک ہو جاتی ہے، پسی ہوئی الائچی اور سونف کا سفوف ٹھنڈے پانی کے ساتھ پھانکنے سے بخار اور بد ہضمی کے دوران ہونے والی متلی کی روک تھام  میں مدد فراہم کرتا ہے۔

قدرتی جڑی بوٹی کی جڑوں سے حاصل کی جانےوالا خوبصورت رنگ کا قدرتی مسالہ ہلدی ایک طاقتور اینٹی سیپٹک اور اینٹی انفلامینٹری جز ہے جس کے استعمال سے انسانی صحت اور خوبصورتی پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.